اسرائیل اور بھارتی لیڈر ووٹ لینے کیلئے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کررہے ہیں: وزیراعظم

 اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اور اسرائیلی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر ووٹ لینے کے لیے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈرز  مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر جبری قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور دونوں لیڈرز عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر غصے کا اظہار کیوں نہیں کرتے اور وہ اپنے لیڈرز سے کیوں نہیں پوچھتےکہ الیکشن جیتنےکے لیے وہ کس حد تک گر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ بھارت میں 11 اپریل سے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں