بغداد 3 سال بعد خودکش دھماکوں سے لرز اٹھا، 32 ہلاک

عراق کا دارالحکومت بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور 110 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق خودکش جیکٹ پہنے دو حملہ آوروں نے وسطی بغداد کی پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔

عراقی حکام کے مطابق خودکش جیکٹ پہنے دو حملہ آوروں نے وسطی بغداد کی پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا— فوٹو: اے ایف پی

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے، بغداد میں تین سال بعد کوئی خودکش دھماکا ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں