ہر جمعرات کے بعد جمعہ ہو گا ———-

يہ ہیڈ لائن یقیناً آپ کو بڑی بے معنی اور احمقانہ سی لگ رہی ہو گی لیکن پوری عبارت پڑھنے کے بعد شاید آپ بھی وہی سوچيں جو ميں سوچ رہا ہوں کہ۔۔۔ایسی بات کرنے والا خود بے وقوف ہے يا پھر دوسروں کو فل بے وقف سمجھتا ہے –
چودہ سو سال پہلے سے جس فضیلت والی رات کو پوری دنیا کے مسلمان لیلتہ القدر کے طور پر مناتےآ رہے ہیں اور اس رات رب کائنات کے حضور قبولیت کے لئے اپنی مناجات پیش کرتے ہيں اب عمران خان صاحب نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ اس رات کو “شب دعا “کے طور پر منایا جاے-
سیاسی غرض سے اسلام کا استعمال پاکستان ميں کوئی نئی روایت نہيں یہاں پر تو پچھلی کئی دہائیوں سے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا آپ کو بھی ياد ہو گا کہ چند سال پہلے تک ہر الیکشن کے الیکشن پاکستان ميں ہمیشہ اسلام کو خطرہ لاحق ہو جایا کرتاتھا اور دائیں بازو کی سیاسی پارٹیاں اس نعرے کو خوب بیچا کرتی تھيں – آج کل خان صاحب بھی وہی پرانا منجن نئی پیکنگ ميں ڈال کر نئے انداز کے ساتھ فروخت کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہيں اور اگر ان کا يہ فارمولا کامیاب رہا تواس “شب دعا “کے بعد عین ممکن ہے کہ خان صاحب اگلا اعلان فرما ديں کہ جیسے ہی رمضان مکمل ہوتا ہے اور شوال کا چاند نظر آتا ہے تو ميں اپنی قوم سے کہوں گا کہ میری کال پر پوری قوم نکلے اور اگلی ہی صبح یوم عید منائے-
(رانا سہیل ———اردو خبرنامہ کینیڈا )

اپنا تبصرہ بھیجیں