اسرائیل کی غزہ کے اسپتالوں، اسکولوں، مساجد، ایمبولینسوں سمیت قبرستان پر بھی بمباری

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری 29 روز بھی جاری ہے، صیہونی فوج غزہ میں بلاتفریق بمباری کر رہی ہے اور اسپتال ، اسکول، مسجد، پناہ گزین کیمپ، ایمبولینس اور حتیٰ کہ قبرستان بھی محفوظ نہیں۔

غزہ کے النصرچلڈرن اسپتال پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے جس میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے، اس سے قبل اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ پٹی میں القدس اسپتال کے ارد گرد بمباری کی، پھر چند منٹ بعد ہی الشفا اسپتال کے گیٹ پر بم گرادیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں