21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، (ن) لیگ سب سے آگے

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے 2 نشستیں (ن) لیگ نے حاصل کیں جب کہ پیپلزپارٹی اور  سنی اتحادکونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں، ایک آزاد امیدوار نے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔

ملک بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق  ن لیگ10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست پرکامیابی ملی۔ 

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں