امریکا اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا: حماس کا بائیڈن کے بیان ردعمل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ تل ابیب  پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی اور کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اس حوالے سے حماس نے بیان جاری کیا ہے۔ حماس کے ترجمان کے مطابق امریکا اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ غزہ کا اسپتال اسرائیل بمباری نہیں، اسلامی جہاد کے راکٹ کا نشانہ بنا ہے تاہم غزہ کے اسپتال پر حملے سے پہلے اور حملے کے بعد اسرائیلی بیانات جھوٹ کا ثبوت بن گئے۔

اسپتال پر حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ یہ جنگ تاریکی اور بدی کی اولاد کے درمیان ہے۔ بعدازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں