آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب، دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بن گئے

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے اور وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بھی بن گئے۔

ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی)، ایوان بالا (سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور ارکان نے صبح سے 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی مدمقابل تھے۔

پارلیمنٹ میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ہر رکن کا ایک ووٹ شمار ہوگا۔

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحادکونسل کے محمود خان اچکزئی 119 ووٹ حاصل کرسکے۔

پارلیمنٹ میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

یوں مجموعی طور پر قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف زرداری  410.777 الیکٹورل ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہوئے جبکہ محمود خان اچکزئی نے  180.34 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔

آصف علی زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے اور وہ پاکستان کے 14 ویں صدر ہوں گے۔ آصف زرداری 2008 سے 2013 تک صدارتی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں