تاج پوشی کے بعد بادشاہ چارلس کی پہلی سرکاری تصویر جاری کردی گئی

تاج پوشی کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی پہلی سرکاری تصویر جاری کردی گئی۔

شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ہوئی تھی جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

رطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹرایبی میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد اب شاہی محل بکنگھم پیلس نے  پہلی سرکاری تصویر جاری کی ہے۔

تصویر میں شاہ چارلس نے 360 سال پرانا تاج پہن رکھا ہے۔ شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں