ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے تباہی، اموات 2200 سے متجاوز، سیکڑوں عمارتیں زمین بوس

ترکیے اور  شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری  رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اسے گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کیا گیا۔

ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1498 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے کہا کہ اب تک 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کرچکےہیں، زلزلہ 1939 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی  تباہی ہے۔

دوسری جانب شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 783 ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

زلزلے کا وقت اور اس کی کی شدت

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ اس صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تبادہی مچی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔Pause

Unmute

Loaded: 0%

Progress: 0%

Remaining Time-3:18Fullscreen

زلزلے کے جھٹکے قبرص، ی

اپنا تبصرہ بھیجیں