تھری اور فور ’پیز‘ کا فرق، زرداری کے انٹرویو کے بعد بلاول اچانک دبئی روانہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے تھری پیز اور فور پیز کا فرق بتا کر بتا دیا کہ باپ باپ ہوتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا، آصف زرداری کے اس انٹرویو کے کچھ گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر دی، نئی تصویر میں محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جیسے بلاول کہنا چاہ رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی بھی روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں نوجوانوں اور تجربہ کار سیاستدانوں کو امتزاج ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں