جنگ بندی کا پہلا روز، حماس نے تھائی شہریوں سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 24 یرغمالیوں کو رہا کردیا۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈز نے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے  کیا جس کے بعد ریڈکراس نے انہیں مصر کے حوالے کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس کی جانب سے 13 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کو رفح سرحدی کراسنگ لایا جارہا ہے جس کے کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ کردیے گئے ہیں، یرغمالیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر مقبوضہ تل ابیب کے مضافات میں قائم شنائیڈر اسپتال منتقل کیا  جائے گا۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد اب قابض فوج بھی 39 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں