عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 ، ن لیگ 63 اور پی پی قومی اسمبلی کی 50 نشستوں پرکامیاب

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ (ن) لیگ 63 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 50 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 11، مسلم لیگ (ق) 2، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور جے یو آئی (ف) اب تک 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں