ملک میں کورونا سے مزید 7 اموات، 425 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2975 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 154760تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1149 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 731 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 89، اسلام آباد میں 90، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 950782
صحتیاب مریض: 
58437(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 425 کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں پنجاب سے اسلام آباد میں 385 کیسز اور 7 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 385 کیسز اور 7 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 9242 ہو گئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2037 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 663 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 13 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 254 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب

گزشتہ روز پنجاب سے کورونا کے باعث مزید 118 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 58239 اور اموت 1149 تک جا پہنچی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17780 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے بھی گزشتہ روز مزید 2287 کیسز اور 33 اموات رپورٹ ہوئی جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ صوبے میں کل کیسز کی تعداد 57868 اور اموات 886 ہوگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا

منگل کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 731 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 635 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 19107 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 4922 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی منگل کے روز مزید 110 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبے میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں تعداد 89 اور مجموعی کیسز 8437 تک پہنچ گئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3023 ہے۔

گلگت بلتستان

گزشتہ روز گلگت بلتستان میں مزید 21 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1164 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 738 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں