ورلڈکپ: افغانستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے  289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔رحمت شاہ 36 اور عظمت اللہ عمرزائی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ٹام لیتھم 68 اور فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں