ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہےجبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔

اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کو رواں ورلڈکپ میں تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 5 میچز کھیلے جس میں 2 میں کامیابی ہوئی جبکہ 3 میچز میں شکست ہوئی۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے گرین شرٹس کو اپنے بقیہ 4 میچز ضرور جیتنا ہوں گے۔

میچ کی  داستان

چنئی میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

پاکستان ٹیم میں تبدیلی

افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

پاکستان کی اننگز

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر 56 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو  پہلا نقصان اٹھانا پڑا، امام 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عبد اللہ 58 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ 

اس کے علاوہ محمد رضوان بھی 8 رنز بناکر نور احمد کا شکار ہوئے جبکہ سعود شکیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایسے میں کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی 92 گیندوں پر 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوں پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

افغانستان کی اننگز

اپنا تبصرہ بھیجیں