ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو  میں کھیلےگئے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش سے متاثرہ میچ  میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں