عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ستمبر کیلئے ہونے والے سودوں میں آج برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کمی کے بعد 95.52 ڈالر ہوگئی۔

اس کے علاوہ اگست کی ڈلیوری کیلئے ہونے والے سودوں میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 4.67 ڈالر کمی کے بعد 91.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کی وجہ امریکی حکومت کی جانب سے شرح سود میں رواں ماہ ممکنہ اضافہ ہے جس سے مہنگائی اور تیل کی طلب میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں