’وعدہ پورا کریں یا اب گھبرانے کی اجازت دے دیں‘، خاتون کی وزیراعظم کو کال

وزیراعظم عمران خان نے آج عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات کی اور کئی سوالوں کے جواب دیے۔

اس دوران اسلام آباد سے ایک امبرین قیوم نامی خاتون نے بھی سوال کیا اور کہا کہ ’ہاؤس وائف ہوں اور میرے شوہر پرائیویٹ جاب کرتے ہیں، میں مہنگائی کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں‘۔

انہوں نے سوال کیا کہ ’مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزارا مشکل ہورہا ہے، ہم بچوں کے اسکول کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’اب تو ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے، اب تو رمضان المبارک بھی آرہا ہے اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بالکل کم نہیں ہورہی ہیں‘۔

امبرین نامی خاتون نے کہا کہ ’خدارا اپنا وعدہ پورا کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کریں، اگر یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ جو آپ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے تو پھر آپ ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں‘۔

اس بات وزیراعظم بھی مسکرادیے اور ایک طویل جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں