انڈہ توش ۔۔۔۔۔۔۔

جہاں سے انڈہ اور توش ملتے ہيں کیا اسے توشہ خانہ کہتے ہيں اگر نہيں تو پھر اس کا کوئی آسان اور عام فہم سا نام بتائیں – سابق حکومت نے ہمیشہ ہميں جے آئی ٹی جے آئی ٹی ميں الجھائے رکھا اور ہميٗں تین سال بعد جا کر سمجھ آیا کہ جے آئی ٹی کا سیدھا سادہ مطلب ہے تفتیشی ٹیم یا مشترکہ تفتیشی ٹیم اب نئی حکومت نے نئی مصیبت ڈال دی ہے اور ساری قوم کو توشہ خانہ توشہ خانہ کے پیچھے لگا دیا ہے ۔ آپ ہی اس کا کوئی آسان سا نام بتا دیں ۔
مجھے يہ فون کال يرسوں صبح موصول ہوئی اور مجھے ابھی تک خود نہيں پتہ کہ ہم يا ہمارا ميڈیا اسے آسان الفاظ میں اسے سرکاری تحفہ خانہ يا اسی طرح کے کسی کوئی اور آسان سا نام کیوں نہيں بلاتے ۔
(رانا سہیل ۔۔۔۔اردو خبرنامہ کینیڈا )

اپنا تبصرہ بھیجیں