آئی ایس پی آر اور جیو کی پیشکش’ ٹیم محافظ‘ کا خصوصی گانا جاری

آئی ایس پی آر اور  جیو میڈیا نیٹ ورک کے اشتراک سے بننے والے پروجیکٹ ‘ٹیم محافظ’ کا خصوصی گانا جاری کردیا گیا۔

ٹیم محافظ ایک اینیمیٹڈ سیریز ہے جس میں ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، یہ سیریز جیو اور آئی ایس پی آر کا مشترکہ پروجیکٹ ہے جس کا گانا ‘دل فتح کریں’ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔

’دل فتح کریں‘ کی ویڈیو 4 منٹ 12 سیکنڈز کی ہے جس نے ہر دیکھنے والوں کا دل فتح کرلیا ہے۔

ٹیم محافظ کے اس گیت کو سوچ دی بینڈ، قراقرم اور ینگ اسٹنرز کی جانب سے گایا گیا ہے جب کہ گانے کے بول عاصم رضا اور عدنان دھول نے لکھے ہیں۔

اس گیت کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد صارفین  دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں