———حفظ ما تقدم ——

———حفظ ما تقدم ——
يہ ان دنوں کی بات ہے جب بجلی کھی کبھار بند ہوا کرتی تھی اور نئی نئی لوڈ شيڈنگ شروع ہوئی تھی – ہمارے محلے ميں چاچا اقبال رہتا تھا واپڈا ميں ملازم تھا اور بالا لائن مين کے نام سے مشہور تھا- محکمے کے حکم کے مطابق جب بھی کسی علاقے کی بجلی بند کرنا ہوتی تو بالا لائن مين وہاں کے ٹرانسفارمر کی ڈی اتار ديتا اور پورے علاقے کی روزمرہ زندگی معطلُ کر ديتا۔اسکی اس حرکت کو سخت ناپسند کيا جاتا تھا – جب بھی بجلی جاتی ہر شخص حسب استطاعت بالے لائن مين بڑی سی گالی ديتا _
اوے باليا تيری۔۔۔۔!!!!!!
ايک دن بالے لائن مين سے پوچھا کہ چاچا جب بھی بجلی جاتی ہے سب لوگ تمہيں گالياں ديتے ہيں —اس نے اپنی قميض سے منہ کا پسينہ صاف کرتے ہوے کہا کوئی بات نہيں -پھر کيا ہوا –
ميں بھی ٹرانسفارمر کی ڈی اتارنے سے پہلے تمامُ علاقے والوں کو اکھٹی ايک بڑی سی گالی نکالتا ہوں — او لوگو تم سب کی ———-!!!!!
اور پھر بجلی بند کر ديتا ہوں –
( ايک ياد داشت —رانا سہيل )

اپنا تبصرہ بھیجیں