————-سب اچھا ہے ———-

چند روز قبل ميں نے ايک خبر دی تھی کہ کينيڈين بنک
پاکستانی بنکوں کيساتھ کام کرنا بند کر رہے ہيں صرف يہی نہيں بلکہ کئی بنک تو پہلے سے ہی ختم کر چکے ہيں اور باقی بنکوں نے کام بند کرنے کا نوٹس دے ديا ہے
اس سٹوری کے فالواپ ميں پاکستان کی فنانس منسٹری سے جب پوچھا گيا تو انہوں نے وہی سٹيريو ٹائپ بيان ديا جس کی توقع تھی وہ يہ کہ پاکستان اور کينيڈا کے بڑے اچھے تعلقات ہيں اور ہمارے بنکنگ کے معاملات معمول کے مطابق چل رہے ہيں
فنانس اور بنکنگ کے امور کو سمجھنے والے يا پھر ہمارے کامرس رپورٹرز ساتھی تو يہ بات اچھی طرح سے جانتے ہيں کہ دو ملکوں کے درميان دو مختلف کارنسيوں کے لين دين کرنے والے اکاونٹ کو Nostro اکاونٹ کہا جاتا ہے اگر کسی ايک بنک کا دوسرے ملک کيساتھ يہ اکاونٹ بند ہو جائے تو پھر اسکا مالی لين دين بھی ختم ہو جاتا ہے يہاں يہ بتانا ضروری ہے کہ
کينيڈاکا ہر کوئی بنک پاکستانی بنکوں کے ساتھ کام نہيں کرتا BMo الائيڈ بنک کو نوٹس دے چکا ہے RBC نے بنک الحبيب سے معذرت کر لی تو اس نے City Bank Toronto کيساتھ کام چلانے کی کوشش کی ليکن اب سٹی بنک نے بھی نوٹس دے ديا کہ مزيد کام نہيں کر سکتے
اس وقت صرف لوکل ليول پر DC bank کام کر رہا اور اس نے بھی يکمُ نومبر کا نوٹس دے ديا ہے
ميرا صاحبان اختيار سے سوال ہے کہ اگر کينيڈا اور پاکستانی بنکوں کے درميان بنکنگ امور معمول کے مطابق چل رہے ہيں تو مہربانی فرما کر ان پاکستانی بنکوں کے نام اور کنيڈين بنکوں کی لسٹ جاری فرما ديں جو کہ Nostro کے تحت کام کر رہے ہيں اور ان پاکستانی بنکوں سے يہ بھی پوچھ ليں کہ کس کس کو نوٹس مل چکے ہيں –
(رانا سہيل -اردو خبرنامہ کينيڈا )

اپنا تبصرہ بھیجیں