——— مشتری ہوشیار باش ———

مجھے معلوم ہے کہ ميں جن لوگوں سے مخاطب ہوں ان کی زيادہ تر تعداد اپنا شناختی کارڈ فارم بھی دفتر کے باہر بيٹھے ايجنٹوں سے بھرواتے ہيں ليکن کينيڈا کا سسٹم بالکل مختلف ہے ہر کام خود بخود سيدھے طريقے سے ہو جاتا ہے
مجھے خدشہ ہے کہ پاکستانی طلبا پر کينيڈا ميں ايڈميشن پاليسی SDS کے تحت داخلے کے دروازے کھولنے کے اعلان کے بعد بہت سارے لوگ Consultant کے روپ ميں سامنے آنے والے ہيں- يہ زيادہ تر اسی طرح کے پروفيشنلز کنسلٹنٹس ہونگے جسطرح کے پاکستان ميں بڑی عيد پر قربانی کے جانور ذبح کرنے والے موسمی قصائی نمودار ہو جاتے ہيں-
ميری گزارش ہے کہ کينيڈا ميں ايڈميشن کے لئے اسکی ويب سائٹ کو غور سے پڑھيں اور اسکے مطابق داخلہ اپلائی کر ديں آپکا داخلہ ہو جاے

اپنا تبصرہ بھیجیں